۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسامه ازهر

حوزہ/ الازہر یونیورسٹی مصر کے معروف عالم دین اسامہ الازہری نے مصر میں حضرت سکینه بنت الحسین (ع) کی شان میں منعقدہ پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کے انعقاد کا ہمارا مقصد، خاندان نبوت اہل بیت علیہم السلام کی تعظیم اور تکریم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی مصر کے عالم دین اسامہ الازہری نے امام حسین علیہ السلام کی صاحبزادی حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ اس طرح کی تقریب کے انعقاد کا ہمارا مقصد، خاندان نبوت کی تکریم و تعظیم ہے اور حضرت سکینہ بنت الحسین ابن علی ابن ابی طالب علیہم السلام بھی خاندان نبوت کی ایک عظیم خاتون تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا نبوت کے نور سے بہرہ مند ہوئیں اور خداوند متعال نے ان کے شوہر حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کو ایسی فضیلتیں عطا کیں اور پھر یہ فضائل حضرت زہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت علی بن ابی طالب (ع) سے امام حسین (ع) اور پھر امام حسین علیہ السلام سے ان کی صاحبزادی اور ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک حضرت سکینہ (س) میں منتقل ہوئے اور حضرت سکینہ (س) نے ولایت، عظمت اور نور کا جام اپنے بابا امام حسین علیہ السلام کے ہاتھوں سے نوش فرمایا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .